بنگلہ دیش جنگی جرائم کے الزام میں 65 سالہ مسلم لیگی کارکن کو سزائے موت

ملک فرقان پر ہندو لڑکیوں سے زیادتی اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے قتل کے الزامات لگائے گئے


News Agencies July 17, 2015
فرقان ملک کا اصل جرم تقسیم پاکستان کی مخالفت ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: بنگلہ دیش میں قائم جنگی جرائم کے ٹریبونل نے جنگی جرائم کے 5 الزامات کے تحت مسلم لیگی رہنما فرقان ملک کو 2 بار سزائے موت اور عمر قیدکی سزا سنادی ہے۔

بنگلا دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل نے ہندو لڑکیوں سے زیادتی اور عوامی لیگ کے کارکنوں کے قتل کے الزامات میں مسلم لیگی کارکن فرقان ملک کو 2 بار سزائے موت اور عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ 65 سالہ فرقان ملک کا اصل جرم تقسیم پاکستان کی مخالفت ہے۔ ان کے والد نے مشرقی پاکستان میں علیحدگی پسندی کو روکنے کے لیے مسلم لیگی کارکنوں کی رضاکار فورس بنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔