سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث 3 بچے جاں بحق

رواں ماہ غذائی کمی کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 16 ہوگئی۔


ویب ڈیسک July 17, 2015
رواں ماہ غذائی کمی کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی کمی کے باعث 3 بچے دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث 3 بچے چل بسے جس کے بعد رواں ماہ غذائی کمی کے باعث انتقال کرجانے والے بچوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی،چھاچھرو،ڈیپلو اورننگرپارکر میں سینکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور رواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں