تحریک انصاف کے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی

تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر نے ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


ویب ڈیسک July 17, 2015
گزشتہ روز خیبر پختونخواکے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایکزیکٹو کمیٹی نے کرپشن اسکینڈل میں گرفتار خیبر پختونخواکے وزیرمعدنیات ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کی رکنیت عمران خان کے کہنے پر معطل کی گئی۔ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر نے ضیاء اللہ آفریدی کی پارٹی رکنیت سے معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں گرفتار خیبر پختونخواکے صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں