عید کے لئے نئے نوٹوں کی طلب میں رواں سال 62 فیصد اضافہ

رواں سال سب سے زیادہ طلب 100 روپے کے نوٹوں کی گڈی کی ہے اوراسٹیٹ بینک نے31 ارب روپے کے صرف 100 روپے کے نوٹ چھاپے۔


ویب ڈیسک July 17, 2015
رواں سال سب سے زیادہ طلب 100 روپے کے نوٹوں کی گڈی کی ہے اوراسٹیٹ بینک نے31 ارب روپے کے صرف 100 روپے کے نوٹ چھاپے۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 95 ارب روپے کے زائد نوٹ چھاپے جو کہ عید کے لئے چھاپے گئے نوٹوں کا 62 فیصد زائد بنتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے رواں سال عیدالفطر کے موقع طلب کو دیکھتے ہوئے 62 فیصد زائد نئے نوٹ چھاپے اور اے ٹی ایمز کے لئے 218 ارب روپے کے نئے نوٹ چھاپے گئے۔ رواں سال سب سے زیادہ طلب 100 روپے کے نوٹوں کی گڈی کی ہے اور اسٹیٹ بینک نے صرف 31 ارب روپے کے 100 روپے کے نوٹ چھاپے جب کہ مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 95 ارب روپے کے زائد نوٹ چھاپے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں