الوداع الوداع ماہ رمضان الوداع ملک بھرجمعۃ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات
اجتماعات میں ملکی سلامتی،استحکام،ترقی اورخوشحالی کے علاوہ امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جائیں گی
ملک بھر میں جمعتہ الوداع کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جب کہ فضیلتوں اور رحمتوں کو سمیٹنے کے لئے ملک بھر کی مساجد کے علاوہ جمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جمعۃ الوداع کے موقع پر مساجد کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ حساس قرار دی گئیں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہراضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
جمعتہ الوداع کا دن اہل ایمان کو اس بات کی نوید سناتا ہے کہ رب تعالیٰ کا مہمان مہینہ رمضان المبارک اب رخصت ہونے کو ہے، علماء کرام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جمعتہ الوداع کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے، جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و استحکام ، ترقی و خوشحالی ، دہشت گردی کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگیں گے۔