آئی سی سی نے محمد حفیظ کی بولنگ پرایک سال کے لئے پابندی لگا دی

محمد حفیظ چنائی میں کرایا گیا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔

محمد حفیظ چنائی میں کرایا گیا بولنگ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے۔ فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کی بولنگ ایکشن رپورٹ آنے کے بعد ان پر ایک سال کی پابندی لگا دی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق سری لنکا کے خلاف سیریز میں بولنگ ایکشن مشکوک ہونے پر محمد حفیظ کا ٹیسٹ بھارت کی چنائی ٹیسٹ لیب سے کرایا گیا جسے پاس کرنے میں وہ ناکام رہے جس کے بعد آئی سی سی نے محمد حفیظ پرایک سال کی پابندی لگا دی۔ پابندی کے بعد محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف جاری ون ڈے سیریزمیں بولنگ نہیں کراسکیں گے تاہم انہیں ٹیم میں بطور بیٹسمین کھیلنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نومبر2014 میں محمد حفیظ کوبولنگ کرنے سے روکا گیا تھا اور بولنگ ایکشن میں بہتری کے بعد آئی سی سی نے انہیں اپریل 2015 میں کلیئرکیا تھا۔
Load Next Story