سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی گئی

رینجرز کے قیام میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی۔


ویب ڈیسک July 17, 2015
قائم علی شاہ نے سابق صدر آصف علی زرادری کی ہدایت پر صوبے میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری کی ہدایت پر صوبے میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ہی سندھ حکومت کی جانب سے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں ایک ماہ کی توسیع کی گئی تھی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سندھ میں رینجرز کے قیام کے حوالے سے قرارداد عید کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں