پاک فوج کا بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کے مبصرین سے احتجاج
مبصرین بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف وزری اور اشتعال انگیزی کی تحقیقات کریں، پاک فوج
پاک فوج نے بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف وزری پر اقوام متحدہ کے مبصرین سے رابطہ کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے مارٹر گولوں اور ہیوی مشین گنوں کی مدد سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گزشتہ 2 دنوں میں 4 پاکستانی شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف وزری اور اشتعال انگیزی کی تحقیقات کی جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر اے سی راگھوان کو بھی دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔