نائیجیریا میں عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد ہلاک
متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز
نائیجیریا کے مختلف مقامات پر عید کے اجتماعات کے دوران بم دھماکوں میں 13 افراد اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شہر دماتورو میں لوگ عید کی نماز ادا کررہے تھے کہ یکے بعد دیگرے بم دھماکوں سے شہر لرز اٹھا، دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ تیسرا دھماکا ایک اور مسجد کے قریب ہوا جس میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ کسی بھی گروپ کی جانب سے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم نائیجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے بوکو حرام تخریب کار کارروائیاں کر رہی ہے۔