انٹرنیشنل جونیئراسکواش مہران جاویدکوملائیشین پلیئراینڈریولی ہائو نے شکست دیدی

ملائیشیا کے کوان کالاپ نے خیبرپختونخوا کے اقتدار خان جبکہ احسن ایاز نے دانش وحید کو ہرادیا


Sports Desk October 17, 2012
بوائزانڈر17 میں پی اے ایف کے مہران جاوید کو ملائیشین پلیئر اینڈریو لی ہائو نے 11-13، 11-5، 11-8اور 11-7 سے شکست دیدی۔ فوٹو: فائل

چھٹی ڈی جی رینجرز سندھ انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے مقابلے کراچی میں جاری ہیں۔

گذشتہ روز بوائزانڈر17 میں پی اے ایف کے مہران جاوید کو ملائیشین پلیئر اینڈریو لی ہائو نے 11-13، 11-5، 11-8اور 11-7 سے شکست دیدی، دوسرے مہمان ملائیشین کھلاڑی ڈیرن چان ٹی لوان نے سندھ کے انس غضنفرپر 11-4، 11-5 اور 11-2 سے غلبہ پایا، فرسٹ رائونڈ کے دیگر میچز میں پاکستان ایئر فورس کے محمد منیر خان نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اعجاز خان کو مات دی۔

ایم کبریا نے معاذ اور احمد علی نے ذوالفقار علی کو زیر کیا، ملائیشیا کے کوان کالاپ نے خیبرپختونخوا کے اقتدار خان جبکہ احسن ایاز نے دانش وحید کو ہرادیا، اسفند یار نے عمر خان کو مات دی جبکہ وقار یونس کوفرازکیخلاف واک اوور مل گیا، ملائیشیا کے علی بن عبدالرحیم نے وقاص خان کو قابو کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں