یورپی یونین نے یونان کیلیے 7 ارب یورو سے زائد کا قرض منظور کرلیا
یونان کے لیے نئے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان بھی جلد کیاجائے گا، یورپی یونین
بالآخر طویل سوچ بچار کے بعد یورپی رہنماؤں نے معاشی بحران میں پھنسے یونان کے لیے 7 ارب یورو سے زائد کا قلیل المدتی قرضہ منظور کرلیا ۔
برسلز میں یورپی یونین کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کمیشن کے نائب صدر والدس دومبرووسکس کا کہنا تھا کہ 28 ممبر ممالک نے اتفاق رائے سے یونان کے لیے 7.16 ارب یورو کا قلیل المدتی قرضہ منظور کرلیا ہے جس سے یونان یورپی سینٹرل بینک اور آئی ایم اف کا قرض اتارے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ یونان کو 20 جولائی تک یورپی بینک کا قرض اتارنا ہے جب کہ اس رقم سے آئی ایم ایف کے بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے جب کہ یونان پر یورپی سینٹرل بینک کے 4.2 اروب یورو بھی واجب الادا ہیں۔
یورپی یونین کا کہنا ہے کہ یونان کے لیے نئے بیل آؤٹ پیکج کا اعلان بھی جلد کیاجائے گا تاہم ابھی اس پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ یورپی یونین کے ادارے یورپین کونسل کا کہنا کے مطابق یہ قرض سرکاری طور پر 3 ماہ کے لیے دیا گیا ہے تاہم یونان کے بینکوں میں کیش 20 اگست تک موجود ہوگا اور جب تک نیا بیل آؤٹ پیکج کا اعلان کردیا جائے گا۔