کھربوں ڈالرکی قیمتی دھاتوں والا سیارچہ اتوارکو زمین کے قریب سے گزرے گا

یوڈبلیو 158 نامی شہابیہ سیارے میں 10 کروڑ ٹن پلاٹینم موجود ہے جو زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر دوری سے گزرے گا


ویب ڈیسک July 18, 2015
سیارچے کا اندرونی حصہ کم ازکم 10 کروڑ ٹن پلاٹینم دھات پر مشتمل ہے فوٹو: فائل

اتوار کے روز زمین کے قریب سے ایک ایسا اہم سیارچہ گزرے گا جس کا اندرونی حصہ کم ازکم 10 کروڑ ٹن پلاٹینم دھات پر مشتمل ہے اور اس کی مالیت کا اندازہ کھربوں ڈالر بتایا جاتا ہے۔

اس شہابیے یا سیارچے کا نام 2011 یوڈبلیو 158 ہے جسے کینری جزائر سے پر نصب دوربینوں سے براہِ راست دکھایا جائے گا، شہابیوں سے قیمتی دھاتیں اور معدنیات نکالنے کے لیے قائم ایک کمپنی کے مطابق اس میں پلاٹینم کی غیرمعمولی مقدار موجود ہے، یہ شہابیہ زمین سے 15 لاکھ کلومیٹر کے فاصلے سے گزرے گا اور اس کی جسامت لگ بھگ ایک کلومیٹر ہے۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق درجہ بندی کے لحاظ سے یہ ''ایکس'' قسم کا شہابیہ ہےجو بظاہر کسی بڑے شہابیے کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا لگتا ہے اور زیادہ تر دھات پر مشتمل ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بہت جلد ایسی ٹیکنالوجی دستیاب ہوگی جس کے ذریعے خلا میں تیرتے ہوئے اس خزانے سے استفادہ کرنا ممکن ہوگا جب کہ ان سیارچوں پر تحقیق سے خود ہمارے نظامِ شمسی کے کئی اہم رازوں سے پردہ اٹھانے میں مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں