ملالہ کے علاج کیلئے ٹیم تشکیل حالت تسلی بخش قرار

ملالہ کی حالت بہتر ہے،ری کنسٹرکٹیو سرجری کرنا پڑیگی، ڈاکٹر ڈیوڈ،برطانوی اسپتال سے دو مشکوک افراد گرفتار


Express Desk October 17, 2012
ملالہ کی حالت بہتر ہے،ری کنسٹرکٹیو سرجری کرنا پڑیگی، ڈاکٹر ڈیوڈ،برطانوی اسپتال سے دو مشکوک افراد گرفتار۔ فوٹو فضل خالق/فائل

برمنگھم کے کوئین الزبتھ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ روزر نے کہاہے کہ ملالہ یوسفزئی کی جلد صحتیابی کیلیے پرامید ہیں، فی الحال اسے آئی سی یو میں رکھا گیاہے۔

برمنگھم میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ملالہ یوسفزئی کواسپتال میں بہترین طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں تاہم ریکوری میں وقت لگے گا۔ اے ایف پی کے مطابق میڈیکل ڈائریکٹر ڈیوڈ روزرکاکہناتھا ہمیں خوشی ہے کہ ملالہ یوسفزئی کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، گزشتہ روزسارا دن ملالہ کی طبیعت تسلی بخش رہی، وہ مضبوط اعصاب کی مالک ہیں، ملالہ کو ری کنسٹرکٹیو سرجری کی ضرورت پڑے گی اور اس حوالے سے ہمارے پاس عالمی معیار کے ماہرین موجود ہیں، نیوروسرجری، امیجنگ، ٹراماتھراپی کے ماہر ڈاکٹروں نے ملالہ کامعائنہ کیاہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق ملالہ یوسفزئی کے علاج کیلیے ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ملالہ نے اسپتال میں گزشتہ رات سکون سے گزاری۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپتال سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو ملالہ کو دیکھناچاہتے تھے تاہم وہ ملالہ کے خیر خواہ نکلے۔اسپتال میں موجود پاکستان آرمی کے ڈاکٹروں کی ٹیم بھی پْرامید ہے، ٹی وی کے مطابق ملالہ کی سرجری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ بی بی سی کے مطابق ڈاکٹر ڈیوڈ روزر کا کہنا تھا کہ اگر ملالہ کے ٹھیک ہونے کی امید نہ ہوتی تو انھیں پاکستان سے یہاں نہیں لایا جاتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |