ملک میں غریب ومتوسط طبقے کاانقلاب لاناچاہتے ہیںالطاف حسین
کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے افرادکے قتل کی مذمت،لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیش
PESHAWAR:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم،پاکستان میں غریب ومتوسط طبقے کی قیادت کاانقلاب لاناچاہتی ہے تاکہ پاکستان سے رشوت ستانی کرپشن اوراقرباپروری کاخاتمہ اورانصاف وقانون کابول بالاہو۔
ایم کیوایم لاہورزون کے دفترمیں ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افرادجنرل غلام رسول مرحوم کی صاحبزادی نازیہ امام،سابق ایڈیشنل کمشنر محمد سلیم خان،مسلم لیگ (ن) کے سابق یوسی ناظم محمد رشیدکمبوہ ایڈووکیٹ، انجمن تاجران لاہور کے نائب صدرارشد بھٹی، پی ایچ ڈی راؤ محمد اسلم،معروف وکلاء اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والوں سے ٹیلی فون پرگفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ،ایم کیوایم میں آپ کی شمولیت کومبارک ثابت کرے اورآپ کوایم کیو ایم کے فکروفلسے کے فروغ، پاکستان کی بقاوسلامتی،ترقی وخوشحالی اورحقوق سے محروم عوام کی خدمت کرنے کاحوصلہ عطا فرمائے۔
الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان انتہائی نازک دورسے گزررہا ہے ، ملک کی سلامتی وبقا خطرے میں ہے ،ان کٹھن حالات میں بھی ایک طبقہ پاکستان توڑنے کی سازشیں کررہاہے جبکہ ایم کیوایم اورالطاف حسین ملک کوجوڑنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں،اللہ ، رسولؐ اور قرآن کی تعلیمات کے مطابق حصول علم کی بات کرنا کوئی جرم یاگناہ نہیں،ایم کیوایم ملک میں غریب ومتوسط طبقے کی حکمرانی چاہتی ہے،پاکستان کے ہر شہری کوبلاامتیازرنگ ونسل، زبان، مسلک ، عقیدے اورمذہب حقوق میسرہوں اورملک کاہرشہری خوشحال زندگی بسرکرسکے۔
ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والے افراد نے الطاف حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان چاروں جانب سے خطروںمیں گھرا ہوا ہے ، پوری قوم کو صرف آپ سے امید ہے کہ آپ کی قیادت ہی پاکستان کو درپیش موجودہ بحرانوں سے نجات دلاسکتی ہے۔اس موقع پررابطہ کمیٹی کے رکن سیف یارخان،ایم کیوایم لاہورکے زونل انچارج وسیم کھوکھرودیگربھی موجودتھے۔ایک بیان میں الطاف حسین کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4افرادکے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی ہے اورمطالبہ کیاہے کہ سفاک قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔
انھوں نے واقعے پرافسوس کااظہارکیا۔دریں اثنااپنے ایک اوربیان میں الطاف حسین نے شہید ملت خان لیاقت علی خان کوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ خان لیاقت علی خان کی شہادت پاکستان کی تاریخ کا المناک سانحہ ہے،ان کی قربانیوں کو کسی بھی قیمت پرفراموش نہیںکیاجاسکتااوران کے قتل کی واردات کے اصل اسباب پرآج تک پردہ پڑا رہنا قومی المیہ ہے۔الطاف حسین نے صدرزرداری اوروزیراعظم راجاپرویز اشرف سے مطالبہ کیاکہ شہیدملت خان لیاقت علی خان کے قتل کی تحقیقات عوام کے سامنے لائی جائیں۔