کراچی ٹارگٹ کلنگ میں محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور پولیس افسر سمیت 10ہلاک

ڈائریکٹراسکولز50سالہ شمیم خان جمشیدکوارٹرز،سیفی اسپتال کے سامنے اے ایس آئی ہلاک،فائرنگ کا زخمی اسپتال میں چل بسا

ڈائریکٹراسکولز شمیم خان جمشیدکوارٹرز کے علاقے میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بلدیہ عظمیٰ اسکول کے ڈائریکٹر ایجوکیشن،پیپلزپارٹی کے عہدیداراور 3کارکنوں وپولیس اہلکار سمیت10افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمشیدکوارٹرزکے علاقے حیدرآبادکالونی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ایجوکیشن ونگ کے افسرڈائریکٹر اسکولز50سالہ شمیم خان کونامعلوم ملزمان نے دفترمیں گھس کرفائرنگ کرکے ہلاک کردیا، فائرنگ سے دفتر میںبھگدڑمچ گئی اورخوف وہراس پھیل گیا ،ملزمان فائرنگ کے بعدفرارہوگئے،مقتول شمیم خان گلشن اقبال میں رہائش پذیرتھے۔پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم پولیس مختلف پہلوؤں پرباریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل پاک کالونی کے علاقے میں مقتول شمیم خان کے ماتحت افسرمعین خان کوبھی نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیاتھاجو کہ اے این پی کاعلاقائی عہدیدار اور ریلوے سٹی کالونی کارہائشی تھا۔نارتھ ناظم آبادبلاکQ پہاڑ گنج کوہستان ہوٹل پر 40 سالہ سید سجادحسین کاظمی عرف سجاد بلتی موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا،مقتول پیپلز پارٹی PS-103 کا سیکریٹری اطلاعات اور نارتھ ناظم آباد بلاک B کھنڈو گوٹھ میں کرائے پررہتاتھاجبکہ سروسزاینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ میں ملازم تھا۔

مقتول اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کے سامنے مکینک کی دکان پر اپنی کار ٹھیک کرانے گیا تھااورقریب ہی واقع چائے کے ہوٹل پر بیٹھ گیا جہاں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بن گیا۔مقتول کی نماز جنازہ باب العلم امام بارگاہ میں علامہ سیدشہنشاہ حسین نقوی نے پڑھائی بعدازاں جلوس جنازہ نے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر دھرنا دیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔نارتھ ناظم آبادکے ڈی اے چورنگی سیفی اسپتال کے سامنے موٹرسائیکل پر والدہ کے ہمراہ جانے والے پولیس کے اے ایس آئی 45سالہ محمد شفیع کوموٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔


مقتول سادہ لباس میں تھاجسے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کے ڈی اے چورنگی کے قریب روکااوراس کی والدہ کے سامنے اسے سر اور سینے پر 2 گولیاں ماردیں،بیٹے کو موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھ کااس کی والدہ شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔مقتول نارتھ ناظم آباد انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات اورنارتھ کراچی کارہائشی تھا۔چارروز قبل جمعہ کی صبح جمشیدکوارٹرز تھانے کی حدودتین ہٹی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 45 سالہ ایڈووکیٹ مرزاوقار حسین نقوی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے،وہ رضویہ کے رہائشی اور مجلس وحدت المسلمین کی لیگل ایڈکمیٹی کے بھی رکن تھے۔

لیاری احمدشاہ بخاری روڈ نالے والی گلی سے2افرادکی ہاتھ پاؤں بندھی بوری بند لاشیں ملیں،مقتولین کوسر اورسینے پر گولیاں مارکرقتل کیاگیاجبکہ انکی شناخت نہیں ہوسکی ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔لیاری ندی سے ہی ایک اورنامعلوم شخص کی 2 سے 3 دن پرانی لاش ملی،مقتول کے جسم پرلگنے والی گولیاں آر پار ہوگئی تھیں۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آرام باغ تھانے کی حدود شاہراہ لیاقت وومن کالج(گورنمنٹ کالج برائے خواتین )کے سامنے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ کمال شاہ اور اس کا قریبی دوست34 سالہ عالم زیب ہلاک ہو گئے۔

مقتول کمال شاہ گلبہار کے علاقے فردوس کالونی حاجی مرید گوٹھ کا رہائشی اورسندھ پیپلز یوتھ وونگPS-107سٹی ایریاکاسابق صدر تھا جبکہ مقتول عالم زیب لیاقت آباد سی ون ایریابلوچ گوٹھ کا رہائشی اورسٹی کورٹ میں کلرک تھا،کمال شاہ بکک کے ہلاکت کی اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی کے رہنمانجمی عالم اور کارکنوں کی بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی۔سولجربازار کے علاقے 2 نمبر غوثیہ چوک پرموٹر سائیکل سوارملزمان کی پان کے کیبن پرفائرنگ سے30 سالہ محمد علی عرف علی بھوراہلاک جبکہ اس کا دوست 35 سالہ محمد حسن زخمی ہو گیا،ہلاک و زخمی ہونے والے سولجر بازارایک نمبر کے رہائشی تھے،مقتول محمد علی پیپلز پارٹی PS-117 وارڈ نمبر 51 کا سرگرم کارکن اورگھر کاواحد کفیل تھا۔گلشن اقبال بلاک5موچی موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سید عامر نقوی اورسید علی عباس زخمی ہو گئے۔

شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہرمیں جوہرموڑ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پرویززخمی ہو گیا،زخمی ہونے والے جسقم کا علاقائی عہدیدار تھا واقعے کے بعد نامعلوم افراد نے یونیورسٹی روڈ ، سفورا گورٹھ اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے دکانیں ودیگر کاروبار بند کرادیا، صفورا گوٹھ مروڑا گوٹھ میں دکانیں بند کرانے والے نامعلوم افراد کی فائرنگ کی زدمیں آکر حسنین اور محمدعلی جبکہ اسی علاقے میں عارف آرکیڈ کے قریب فائرنگ کی زد می آکر متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن 33 سالہ شاہد قریشی زخمی ہو گیا۔ابراہیم حیدری کے علاقے لالہ آباد علی گوٹھ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 30 سالہ ارشادزخمی ہو گیا۔چاکیواڑہ کے علاقے لیاری مرزا آدم خان روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30 سالہ سہیل زخمی ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story