وزیرستان آپریشن کا فیصلہ ملکی مفاد میں ہوگافارمیشن کمانڈرز

جنرل کیانی کی زیرصدارت کانفرنس کے پہلے دن فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کاجائزہ لیاگیا


جنرل کیانی کی زیرصدارت کانفرنس کے پہلے دن فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کاجائزہ لیاگیا فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت دو روزہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس منگل کوجی ایچ کیو میں شروع ہوئی۔

پہلے دن پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوںکاجائزہ لیکراطمینان کا اظہارکیا گیا،اجلاس میں کور کمانڈرزبھی شریک ہیں جس کی صدارت آرمی چیف جنرل کیانی نے کی،کانفرنس میںجیواسٹرٹیجک صورتحال، درپیش خدشات اوران کے توڑ،دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال کیاجائے گا۔

ایک ٹی وی کے مطابق کانفرنس کے پہلے روز ملکی سلامتی خطے کی صورتحال اورفوج کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال اورشمالی وزیرستان آپریشن کیلیے کوئی بھی بیرونی دباو قبول نہ کرنے کے عزم کا اظہارکیاگیا، ملالہ حملے کے بعدکی صورتحال بھی زیرغورآئی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں شمالی وزیر ستان میں آپریشن سے متعلق بھی تبادلہ خیالات کیا گیا اورفیصلہ کیاگیاکہ اس بارے کوئی بھی فیصلہ ملکی مفاد میں کیا جائے اور کسی قسم کا بیرونی دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں