میٹھی عید کے شیریں پکوان
عید پر اپنے دل کے قریب رہنے والوں کے لیے میٹھے پکوان بنا کر اُن کی اس میٹھی عید کو مزید مٹھاس سے بھر دیں۔
ISLAMABAD:
عید کی خوشیوں کے رنگ ہر طرف بکھرے ہیں، کہیں منہدی کی خوشبو ہے تو کہیں چوڑیوں کی کھنکھناہٹ، کہیں سجھے ہوئے لباس ہیں تو کہیں ہر طرف لبوں پر مسکراہٹیں۔
عید کے رنگوں میں ہر کوئی مگن ہے اور کیوں نہ ہو کہ عید تو نام ہی بیش قیمت خوشیوں کو سب کے ساتھ مل جل کے بانٹنے کا ہے اور اگربات خوشیاں بانٹنے کی ہو تو میٹھی میٹھی عید کی سوئیاں، کھیر، شاہی ٹکڑے، گلاب جامن اور لذیذ رس ملائی کو کیسے بھلا دیا جائے۔ تو آئیے! آپ بھی اس عید پر اپنے دل کے قریب رہنے والوں کے لیے یہ تمام میٹھے پکوان بنا کر اُن کی اس میٹھی عید کو مزید مٹھاس سے بھر دیں۔
٭کرسپی شاہی ٹکڑے
اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس: آٹھ عدد،کنڈینسڈ ملک: ایک ٹن، چھوٹی الائچی: چار عدد، بادام پندرہ عدد: باریک کٹے ہوئے، گھی: حسب ضرورت، کارن فلور: ایک کھانے کا چمچا، چینی: آدھا کھانے کا چمچا
ترکیب:
پہلے ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت گھی گرم کرکے اس میں ڈبل روٹی کے سلائس ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر اخبار پر پھیلادیں، تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔ فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کریں۔ اب کنڈینسڈ ملک میں کارن فلور، چھوٹی الائچی اور چینی ملاکر فرائنگ پین میں ہلکا سا پکائیں۔ جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اسے اْتار کر تلے ہوئے سلائسز کے اوپر لگاکر درمیان سے دو ٹکڑے کرلیں یا گول کٹر سے کاٹ لیں۔ پھر اوپر سے باریک کٹے بادام چھڑک کر پھیلی ڈش میں نکال کر سرو کریں۔
٭رس ملائی
اجزاء:
خشک دودھ: 1 کپ، انڈا پھینٹا ہوا: 1 عدد، تیل: 3-4 کھانے کے چمچے، بیکنگ پاؤڈر: ¼ چائے کا چمچا، دودھ: 1 لیٹر، چینی: 1 کپ، پستہ بادام: 10-15 دانے
ترکیب:
خشک دودھ، انڈا، بیکنگ پاؤڈر اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
جب مکس ہو جائے تو اس کی بالز بنا لیں۔
ایک دیگچی میں دودھ اْبال لیں اور ساتھ چینی شامل کردیں۔ دس سے بارہ منٹ پکائیں اور گاڑھا کرلیں۔ اس کے بعد وہ بالز شامل کرلیں۔ ان رس ملائیوں کے ساتھ مزید 5 منٹ پکائیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔ اب ایک پیالے میں نکال کر پستہ بادام سے گارنش کر لیں اور سرو کریں۔
٭روایتی شیر خرما
اجزاء:
سوئیاں: 4 کپ، دودھ: 1 لیٹر، کھجور (خشک): 7-8، بادام: 10عدد، پستہ: 12عدد، سیاہ کشمش: 1/2 کپ، گھی: 2 کھانے کے چمچے، گرین الائچی: 6عدد، لونگ: 4عدد، چینی: 10-11کھانے کے چمچے یا حسبِ ذائقہ
ترکیب:
کھجوروں کو ساری رات پانی میں بھگوئے رکھیں، پھر بھیگی ہوئی کھجوروں کو کاٹ لیں پھر دودھ گرم کریں اور دودھ میں اور چینی ملا کے دودھ کو اچھی طرح پکا لیں کہ وہ خوب گاڑھا ہوجائے جب گاڑھا ہوجائے تو اس میں بھیگی ہوئی کھجوریں ڈال کے کچھ دیر پکائیں اور آنچ دھیمی کر دیں۔ دوسرے چولہے پر ایک برتن رکھیں اور اس میں گھی شامل کریں۔ پھر سبز الائچی اور لونگ شامل کر کے تھوڑی دیر پکائیں کہ خوشبو آنے لگے۔
پھر بادام، پستہ شامل کریں اور انہیں ہلکا سا فرائی کرلیں اور اس مکسچر کو ایک طرف رکھ دیں۔ اب ایک پین لیں اس میں سوئیوں کو ہاتھوں کی مدد سے کچل کر اس پین میں ڈال کے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔ اس دوران بہت زیادہ توجہ ہوکہ سوئیاں جلیں نہیں۔ اب اس میں سیاہ کشمش شامل کریں اور درمیانی آنچ پر پکائیں۔ اب اس مرکب میں کھجوروں کے ساتھ پکا ہوا دودھ، بادام اور پستے شامل کریں۔ پھر تھوڑی دیر پکائیںکہ سوئیاں اچھی طرح پک جائیں۔ پھر خوشبو کے لیے تھوڑا کیوڑا شامل کریں۔ 20 منٹ تک پکائیں۔ مزے دار سوئیاں تیار ہیں۔ ٹھنڈی کر کے سرو کریں ۔
٭اسپیشل ربڑی کھیر
اجزاء:
چاول: دو مُٹھی (پسے ہوئے)، دودھ: دوکلو، چینی: ایک کپ، حسبِ ذائقہ، الائچی پاؤڈر: آدھا چائے کا چمچا، کیوڑہ ایسنس: دو سے تین قطرے، تازہ ربڑی: ایک پاؤ (لچھے دار)، بادام اور پستہ: حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
دودھ کو اتنا پکائیں کہ اُس کی رنگت ہلکی گلابی ہوجائے ، پھر دودھ میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گَل جائیں، پھر اس میں چینی شامل کریں اور کچھ دیر پکائیں۔ اب الائچی پاؤڈر اور خشک میوے ڈال کر دس منٹ تک پکائیں۔ کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے، تو چولہے سے اْتار لیں۔ ربڑی اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر ہلکا مکس کرلیں۔ ڈش میں نکال کر ٹھنڈی کر کے سرو کریں۔
٭گلاب جامن
اجزاء:
پاؤڈر کا دودھ: ایک کپ، میدہ: ایک کھانے کا چمچا، بیکنگ پاؤڈر: ایک چائے کا چمچا، انڈا؛ ایک عدد، الائچی: پاؤڈر آدھا چائے کا چمچا، چینی: ڈیڑھ کپ، پانی: دو کپ، تیل: ایک چائے کا چمچا، پستہ: گارنشنگ کے لیے (کٹا ہو)، چاندی کا ورق: سجاوٹ کے لیے، گھی: فرائی کرنے کے لیے
ترکیب:
شیرے کے لیے:
ایک پین میں دو کپ پانی اور چینی ڈال کر شیرہ بنانے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔ پھر کچھ دیر پکنے کے بعد اس میں الائچی پاؤڈر شامل کر دیں۔
گلاب جامن کے لیے:
ایک پیالے میں دودھ پاؤڈر، بیکنگ پاؤڈر، میدہ، انڈا تھوڑا سا پانی اور گھی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب اس مکسچر کے ایک سائز کے چھوٹے چھوٹے گول بالز (پیٹرے) بنالیں۔
ایک فرائنگ پین میں گھی کو گرم کرلیں۔ اب اس میں بالز ڈال کر ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ جب اِن کا رنگ براؤن ہوجائے تو پین سے نکال کر شیرے میں ڈال دیں۔ مزے دار گلاب جامن تیار ہیں۔ پستہ اور چاندی کے ورق سے گارنش کرکے سرو کریں۔
٭ٹھنڈی ٹھنڈی لبِ شیریں
اجزاء:
دودھ: ڈیڑھ لیٹر، چینی: دوکپ، فریش کریم: ایک کپ، ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور: تین کھانے کے چمچے، لال جیلی: ایک پیکٹ، پیلی جیلی: ایک پیکٹ، ہری جیلی: ایک پیکٹ، ابلی رنگین: سوئیاں ایک کپ، آم: دو عدد، کیلے: چار عدد، سیب: تین عدد، چیکو: تین عدد، انگور: ایک کپ، آڑو: ایک عدد، پستے، بادام: ایک کپ
ترکیب:
ونیلا کسٹرڈ یا کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول لیں۔ دیگچی میں دودھ اور چینی ڈال کے ابلنے کے لیے رکھ دیں۔ جب چینی اچھی طرح حل ہو جائے تو کارن فلور کو الگ پیالی میں ٹھنڈے دودھ کے ساتھ حل کریں۔ پھر اس مکسچر کو گرم دودھ میں شامل کریں اور اس دوران مسلسل چمچا چلاتی رہیںاور اتنا پکائیں کہ گاڑھا کسٹرڈ بن جائے۔
پھر اس کو ٹھنڈا کرلیں اور تھوڑا سا کسٹرڈ پیالے میں نکالیں اور اس میں کریم مکس کریں اور اس مکسچر کو فریج میں رکھ کے اچھی طرح ٹھنڈاکرلیں۔ جیلی کو ڈبے پر لکھی ہدایات کے مطابق بناکے جمالیں اور جمنے کے بعد کیوب کاٹ لیں۔ سارے پھل چھیل کے ان کے ٹکڑے کرلیں۔ اب سرونگ باؤل میں سارے پھل، جیلی، رنگین اُبلی ہوئی سویاں ڈال کے اوپر کسٹرڈ ڈال دیں۔ پستے، بادام سے سجا کے ٹھنڈا کرکے سرو کریں۔