گوشوارے جمع کرنے پررحمن ملک سمیت 33ارکان کی رکنیت بحال
بحال ہونیوالوںمیں کشمالہ، عابدشیرشامل ،منظوروٹوسمیت121 ارکان کی رکنیت بدستورمعطل
الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات اورواجبات کے گوشوارے جمع کرنے پروفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سمیت 33ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوںکی رکنیت بحال کردی ہے۔
سنیٹ کے 9،قومی اسمبلی کے 12،پنجاب اسمبلی کے 12اور سندھ وخیبر پختونخوا کے ایک ایک رکن کی رکنیت بحال کی گئی ہے ۔رکنیت بحال ہونیوالے پارلیمنٹرین میںکشمالہ طارق،عابد شیر علی، وقاراحمدخان بھی شامل ہیں،مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق وفاقی وزیرمنظوروٹو سمیت 121 ارکان کی رکنیت بدستورمعطل ہے۔