عیدالفطر پر مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

چینی کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر کیک اور مٹھائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔


Khabar Nigar July 18, 2015
چینی کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر کیک اور مٹھائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : عرفان علی

عیدالفطر کے موقع پر مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

معروف بیکریوں نے کیک کی فی پونڈ قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا جس سے کیک 400 روپے سے بڑھ کر 450 روپے فی پونڈ ہو گیا۔ مکس مٹھائی 350 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کلو کر دی گئی۔

چینی کی قیمت میں اضافے کو جواز بنا کر کیک اور مٹھائی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ بیکریوں اور سویٹ شاپس پر لوگوں کا رش رہا تاکہ پیاروں کو تحفے میں کیک اور مٹھائی دی جا سکے۔ اس کے علاوہ وہ قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول اور پھول کی پتیاں ڈالنے کیلیے بھی خریداروں کا رش رہا جن کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔