ڈائریکٹرراج گوپال ورما کا فلم ’’کمپنی‘‘ کا سیکوئل بنانے سے انکار

بالی ووڈ ڈائریکٹر راج گوپال ورما نے بلاک بسٹر فلم’’کمپنی‘‘ کے سیکوئل کی ہدایتکاری سے انکار کردیا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2015
فلم ’’کمپنی‘‘ میں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے، فوٹو:فائل

لاہور: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر راج گوپال ورما نے 2002 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم''کمپنی'' کاسیکوئل کی ہدایتکاری سے انکار کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے اداکارویوک اوبرائے نے گزشتہ دنوں انڈرورلڈ کے جرائم پر مبنی بلاک بسٹر فلم ''کمپنی'' کے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تاہم فلم ڈائریکٹر راج گوپال ورما نے فلم کے سیکوئل کی ہدایت کاری سے انکار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ویویک اوبرائے نے فلم ڈائریکٹر راج گوپال ورما سے فلم کا سیکوئل بنانے کی اجازت مانگی تھی جس پر انہوں نے فلم کے سیکوئل بنانے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کاری سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ فلم ''کمپنی'' میں بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔