ایان کو بھارتی فلموں میں کام کی پیشکش کسٹم حکام ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کریں گے

کئی پاکستانی پرڈیوسروں نے بھی ایان علی کواپنی نئی فلموں میں کام کرنیکی پیشکش کردی ہے

کئی پاکستانی پرڈیوسروں نے بھی ایان علی کواپنی نئی فلموں میں کام کرنیکی پیشکش کردی ہے۔ فوٹو : فائل

کرنسی اسمگلنگ کیس میںرہائی پانے والی ماڈل ایان علی کی ضمانت منسوخی کیلئے کسٹم حکام نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ کرلیاہے۔


ماڈل کی ضمانت منظوری کیخلاف درخواست عیدالفطرکے بعددائرکی جائیگی،نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کسٹم تفتیشی حکام نے قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کرلی اورعیدالفطرکی تعطیلات کے بعدکسٹم حکام ایان علی کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائرکرینگے،درخواست کیساتھ اہم شواہدبھی عدالت عظمی کے سامنے رکھے جائیں گے۔

ادھرمعروف ماڈل ایان علی کوپڑوسی ملک بھارت سے فلموں میں کام کرنے اورماڈلنگ کی پرکشش معاوضوں پرپیشکش ہوگئی ہے جبکہ کئی پاکستانی پرڈیوسروں نے بھی ایان علی کواپنی نئی فلموں میں کام کرنیکی پیشکش کردی ہے،ایسی پیشکشوں کی ماڈل کوبھرمارہوگئی تاہم ماڈل نے ابھی تک کسی کوبھی کوئی حتمی جواب نہیں دیا،ایان پرکشش معاوضہ والی ماڈلنگ کوقبول کرنیکاارادہ رکھتی ہے،ماڈل عیدالفطرکراچی میں منائیگی،انکی والدہ بھی دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔
Load Next Story