صدراسلام آباد وزیراعظم لاہورآرمی چیف راولپنڈی میں عید منائیں گے

 سابق صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹونے دبئی میں جبکہ الطاف حسین نے لندن میں عیدمنائی


Online July 18, 2015
 چوہدری برادران گجرات، طاہرالقادری لاہور، عمران خان اسلام آباداور بنوں میں عید کریں گے ۔ فوٹو : فائل

ملک کی نامورسیاسی، مذہبی اورسماجی شخصیات کی عیدالفطر کی نمازکی ادائیگیوں کاباقاعدہ اعلان کردیا گیاہے۔

وزیراعظم نوازشریف جوسعودی عرب کے نجی دورے پرمدینہ منورہ میں ہیں، سعودی عرب میں عیدکی نمازادا کرنے کے بعدوطن میں عید منائیں گے۔ صدرمملکت ممنون حسین فیصل مسجدمیں عیدکی نمازادا کرینگے۔

بعدازاں ایوان صدرمیں غیرملکی سفیروں اور شہریوں سے عید ملیں گے۔ سابق صدرآصف زرداری اوربلاول بھٹودبئی میں عیدمنا رہے ہیں جبکہ الطاف حسین حسب معمول لندن میں عیدمنا رہے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین اورچوہدری پرویزالہٰی گجرات، طاہرالقادری لاہور، عمران خان اسلام آباداور بنوں میں متاثرین کے ساتھ، قائدحزب اختلاف خورشیدشاہ سکھرمیں، وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف لاہور، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سعودی عرب، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک کوئٹہ، وزیراعلی کے پی کے پرویزخٹک پشاور، عید منائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔