عراق میں کار بم دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی

بم دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر صوبہ دیالہ میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام تفریح گاہوں کوبندکردیا گیا ہے


ویب ڈیسک July 18, 2015
داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی فوٹو: فائل

عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے جبکہ 130 افراد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کئی کاریں بھی تباہ ہوئیں جبکہ تباہ شدہ عمارتوں سے لاشوں کے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

صوبہ دیالا کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔

دوسری جانب داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |