لاہور میں موسلا دھار بارش کرنٹ لگنے اور دیگرواقعات میں 4 افراد جاں بحق

ڈھولن وال میں کرنٹ لگنے سے صدیق اورعمر جب کہ بھاٹی گیٹ میں مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی جاں بحق ہوگئے


ویب ڈیسک July 18, 2015
شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں، فوٹو: فائل

شہر میں بارش کے باعث مختلف واقعات و حادثات میں ایک بچی سمیت4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور میں صبح سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کوعید کے روز بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے جب کہ موسلادھادبارش کے بعد 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ڈھولن وال میں کرنٹ لگنے سے 50 سالہ صدیق اور20 سالہ عمر جاں بحق ہوئے، بھاٹی گیٹ میں گھرکی چھت گرنے میں بہن اور بھائی جاں بحق اور والدین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 8 سال کے احمد اور 4 سالہ سمیرا کے ناموں سے ہوئی ہے ، اس کے علاوہ والٹن کے علاقے میں عید کی نماز کے دوران مسجد کی چھت گرنے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں