اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد اچھی خبر سنیں گے افتخار چوہدری

عمران خان کی جانب سے عدلیہ پر الزامات غلط ہیں، سابق چیف جسٹس


ویب ڈیسک July 18, 2015
جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے الزامات کی سیاست کرنے والوں کے بارے میں سب کو پتا لگ جائے گا، افتخار محمد چوہدری فوٹو: فائل

چیف جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کہتے ہیں کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد عوام اچھی خبر سنیں گے۔

کوئٹہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں عدلیہ اپنا کردار بہتر انداز میں ادا کر رہی ہے، بالخصوص کرپشن کے حوالے سے جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس کا نتیجہ سب کے سامنے آجائے گا لیکن اس کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کے حوالے سے کچھ دن بعد عوام اچھی خبرسنیں گے۔

افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے عدلیہ پر الزامات غلط ہیں، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے الزامات کی سیاست کرنے والوں کے بارے میں سب کو پتا لگ جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |