مقبوضہ کشمیرمیں عید کے موقع پرایک بارپھرپاکستانی پرچم لہرادیئے گئے

سرینگر،اسلام آباد،بارہ مولہ اوربڈگام کی فضائیں جیوے جیوے پاکستان اورہم کیاچاہتے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی


ویب ڈیسک July 18, 2015
مظاہرین اور پولیس میں تصادم کے باعث کئی افراد زخمی ہوگئے ، فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں بھارتی قابض فوج کے خلاف احتجاجی ریلیوں میں ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرادیئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنماؤں کونمازعید کی ادائیگی سے روکنے اورانہیں حراست میں لیے جانے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے سری نگر کی مرکزی عیدگاہ کے باہر سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے پاکستان کے حق میں نعرے بازی کی ۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے آنسو گیس سے شیلنگ بھی کی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ،بارہ مولہ اور بڈگام سمیت دیگر علاقوں میں بھی آزادی کے متوالوں نے قابض فوج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرائے اور فضا جیوے جیوے پاکستان اور ہم کیا چاہتے آزادی کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

واضح رہے کہ بھارتی قابض فوج نے ہر سال کی طرح اس سال بھی حریت رہنماؤں کو نماز عید کی ادائیگی سے روک کر انہیں گھروں میں نظر بند کردیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |