دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا صدر ممنون حسین

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صدر ممنون حسین فوٹو: فائل


ویب ڈیسک July 18, 2015
صدرممنون حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہا فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔

پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ اس موقع پر مسلح افواج کے سپریم کمانڈر اور سربراہان کے درمیان ملک کو درپیش چیلنجز اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

بعد ازاں صدر مملکت ممنون حسین نے ایرانی ہم منصب حسن روحانی کو بھی ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ حسن روحانی سے گفتگو کے دوران صدر نے ایران کے ایٹمی معاہدے کو سراہا جب کہ ایران کے صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں