کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ہوٹل پرفائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اسلم بلوچ ایک سیاسی جماعت کاسابق کارکن تھا، پولیس
KARACHI:
ابراہیم حیدری میں ہوٹل پر مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ابراہیم حیدری کے علاقے علی گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے واقعہ میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ایک شخص کی شناخت اسلم بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو ایک سیاسی جماعت کا سابق کا رکن تھا۔