لاہور کے سفاری پارک میں 7 شیروں کو چھوڑ دیا گیا

شیروں کو دیکھنےکے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی اسپیشل جیپیں ہی استعمال کی جا سکیں گی، حکام

شیروں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا سے سے لائے گئے 7 شیروں کو عید کے روز سفاری پارک میں چھوڑ دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی افریقا سے لائے گئے 7 شیروں کو لاہور میں رائے ونڈ سفاری پارک میں چھوڑ دیا گیا ہے جب کہ شیروں کو دیکھنے کے لئے شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ شیر انتہائی خوبصورت اور توانا ہیں، 4 شیروں کو پنجرے میں بند رکھا گیا ہے جب کہ 3 کو کھلے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔


محکمہ وائلڈ لائف حکام کے مطابق شہری انہیں اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر نہیں دیکھ سکیں گے، شیروں کو دیکھنےکے لئے محکمہ وائلڈ لائف کی اسپیشل جیپیں ہی استعمال کی جا سکیں گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2ygbun_aps-students_news
Load Next Story