آئندہ 2 روز تک اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کاامکان ظاہر کیا ہے

اتوار سے منگل کے دوران سکھر، لاڑکانہ ، میرپور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات- فوٹو: فائل

آئندہ 2 روز میں ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ نشیبی علاقوں میں آباد شہریوں کو 2 روز میں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود ہے تاہم آج رات سے آئندہ 2 روز تک اسلام آباد، راولپنڈی ،کشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان اور مالاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان، سبی، ژوب، قلات، نصیرآباد ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش جب کہ اتوار سے منگل کے دوران سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے باعث کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کاامکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں کے مکینوں کو 2 روز تک محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load Next Story