پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں زخمی
ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش میں ثمینہ بیگ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا گئیں
ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کوشش میں زخمی ہوگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ دنیاکی دوسری بلند ترین اور مشکل چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگئیں۔ ثمینہ بیگ ایک چٹان کو کود کر پار کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور نوکیلی چٹان سے ٹکرا کر زخمی ہوگئی۔
واضح رہے کہ ثمینہ بیگ کا نام 19 مئی 2013 کو اس وقت میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے دیگر 2 بھارتی کوہ پیما خواتین کے ساتھ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو سرکیا۔ دنیا بھر کے لیے یہ تاریخی موقع تھا کہ جب ان خواتین نے ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان اور بھارتی جھنڈوں کو لہرایا۔