داعش کیخلاف کریک ڈاؤن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک ہوئے سعودی وزارت داخلہ
داعش کے خلاف آپریشن میں 430 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 400 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے داعش کے خلاف جاری آپریشن میں اب تک شدت پسندوں سمیت 37 افراد ہلاک اور 120 زخمی جب کہ 430 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں زیادہ ترکا تعلق سعودی عرب سے ہے، تنظیم کے کئی اہم گروہوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ داعش کے گرفتار افراد سعودی عرب اور اس کے باہر حملوں، سفارت کاروں کو نشانہ بنانے، فرقہ واریت اور مسجدوں میں بم دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب کہ گرفتار افراد سعودی عرب میں مسجد میں دھماکوں سمیت کئی دیگر دہشت گردی کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران رمضان المبارک میں بم دھماکے کرنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئیں، گرفتار افراد میں سے 144 کو انٹرینٹ کے ذریعے داعش کا پیغام پھیلانے اور نئے افراد کو بھرتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔