مٹیاری ریلوے پھاٹک پر کار ٹرین کی زد میں آگئی 6 افراد جاں بحق

ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے، 2 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں۔


ویب ڈیسک July 19, 2015
گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی، فوٹو: فائل

جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹیاری میں جسکانی پھاٹک پر کار گرین لائن ایکسپریس کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں کار میں موجود 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین، 2 بچے اور 2 مرد شامل ہیں جب کہ لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرین گزرنے کے دوران پھاٹک بند نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس پر اہل علاقہ نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا تاہم ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔