بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے سید علی گیلانی

وادی کشمیر کی قابض انتظامیہ نے مجھے 16 اپریل سے اب تک گھر میں نظر بند کررکھا ہے، حریت رہنما


ویب ڈیسک July 19, 2015
کشمیری عوام کی بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، سید علی گیلانی- فوٹو: فائل

LOS ANGELES: حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے تاہم کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔


غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ وادی کشمیر کی قابض انتظامیہ نے مجھے 16 اپریل سے اب تک گھر میں نظر بند کررکھا ہے جب کہ مجھے جمعے کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں کی زندگی عذاب میں مبتلا کررکھی ہے جب کہ کشمیری عوام بھارتی تسلط کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں اور حق خوداریت کے لیے ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔