دہلی میں عمارت گرنے سے 3 خواتین ہلاک متعدد افراد ملبے تلے دب گئے

عمارت منہدم ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


ویب ڈیسک July 19, 2015
نئی دہلی میں وشنو گارڈن میں چار منزلہ عمارت گرنے کے بعد اس کا ایک بڑا بلاک دو عمارتوں کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔ فوٹو؛ہندوستان ٹائمز

وشنوگارڈن میں ایک رہائشی عمارت منہدم ہونے سے کم ازکم 3 خواتین ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے مغربی علاقے وشنوگارڈن میں گزشتہ رات حال ہی میں تعمیر ہونے والی 4 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے جب کہ عمارت کے ملبے میں ابھی بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں لیکن بعض ذرائع کے مطابق عمارت کے برابر میں ایک پلاٹ کی کھدائی سے عمارت کا ڈھانچہ کمزور ہوکر گرا ہے۔ دوسری جانب نئی عمارت تعمیر کرنے والا ٹھیکیدار مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔