پاکستان کا عید کے روز بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نیزہ پیر سیکٹر پر عید کے پہلے روز بلا اشتعال فائرنگ کی گئی تھی


ویب ڈیسک July 19, 2015
بھارت کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جو انتہائی افسوناک ہے، ترجمان فوٹو: فائل

پاکستان نے عید کے روز کنٹرول لائن پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں نیزہ پیر سیکٹر سے گیارہ کلو میٹر دور فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے اور عید کی تعطیلات کے دوران بھارتی فوجیوں کی جانب سے پھر سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جو انتہائی افسوناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ عید الفطر کے موقع پر 15 اور 16 جولائی کے دوران 4 شہریوں کو شہد کیا گیا جب کہ گزشتہ برس بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے کئی بے گناہ شہری شہید ہوگئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اوفا اجلاس میں ہونے والی مفاہمت کے منافی اس اشتعال انگیز کارروائی پر پاکستان نے احتجاج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔