ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

مشتاق مہر کو سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی جگہ تعینات کیا گیا


ویب ڈیسک July 19, 2015
مشتاق مہر کو سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی جگہ تعینات کیا گیا- فوٹو: نذیر شاہ

ISLAMABAD: ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مشتاق مہر نے کراچی پولیس چیف کے عہدے کا چارج سنبھال لیا انہیں سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے سندھ حکومت نے گزشتہ دنوں پولیس اور سول بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے تھے جب کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کا تبادلہ کرکے انہیں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کا چیرمین مقرر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔