ایف آئی اے اور نیب کا کردار سندھ میں نہیں ہونا چاہئے سید خورشید شاہ

کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی جو آبیل مجھے مار والی بات ہے، اپوزیشن لیڈر


ویب ڈیسک July 19, 2015
ملک میں 55 سال کی آمریت کی وجہ سے کرپشن پھیلی ، خورشید شاہ- فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے جب کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی۔

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں 55 سال کی آمریت کی وجہ سے کرپشن پھیلی اب اللہ نہ کرے کہ ملک میں دوبارہ مارشل لا لگے،کرپشن ملک کے کسی بھی صوبے میں ہو کینسر کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں الطاف حسین نے آپریشن کے لیے خود فوج کو دعوت دی تھی جو آبیل مجھے مار والی بات ہے جب کہ سندھ میں ایف آئی اے اور نیب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں خورشید شاہ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سیاست میں آجائیں۔

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ اسلام محبت وبھائی چارے کا درس دیتا ہے جب کہ القاعدہ اور داعش اسلام کا نام بدنام کررہے ہیں،داعش القاعدہ کا دوسرا نام ہے جو نام تبدیل کرکے عوام کو ڈرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ ملک سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو جب کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حاکم وقت پرعائد ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |