راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کے لئے ہزاروں نئے ووٹوں کا اندراج

ضلع بھر میں اب تک 40 ہزار 681 نئے ووٹرز کا اندراج کرلیا ہے جن میں 19خواجہ سرا بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک July 20, 2015
نئے ووٹوں کا اندراج بلدیاتی شیڈول کے اعلان تک جاری رہے گا فوٹو: فائل

MIRANSHAH: پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی ستمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئے ووٹوں کا اندراج جاری ہے جس کے اب تک ضلع بھر میں40 ہزار 681 نئے ووٹ رجسٹر ہوچکے ہیں جن میں 19 خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔

 

 

بلدیاتی انتخابات کے لئے ضلع راولپنڈی میں ووٹوں کی رجسٹریشن کی ذمہ داریاں سرکاری اساتذہ کو سونپی گئی ہیں جنہوں نے اب تک مجموعی طورپر40 ہزار 681 نئے ووٹرز کا اندراج کرلیا ہے جن میں 19خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ نئے ووٹوں کا اندراج بلدیاتی شیڈول کے اعلان تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب جبکہ ضلع بھر میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات کی سماعت بھی آخری مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے، 27جولائی تک اعتراضات پر فیصلے مکمل ہوجائیں گے اور اگست کے پہلے ہفتے میں نئی حلقہ بندیوں کا سرکاری نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |