الیکشن کمیشن کا پنجاب اورسندھ میں منگل کوغیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان

انتخابی فہرستوں کو آویزاں کرنے کا مقصد ممکنہ غلطیوں کو دور کرنا ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 20, 2015
سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں منگل کو غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرنےکا اعلان کردیا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں منگل سے غیرحتمی انتخابی فہرستیں آویزاں کرے گا، یہ فہرستیں متعلقہ رجسٹریشن افسران اوراسسٹنٹ رجسٹریشن افسران کے دفاتر میں 7 روز تک آویزاں رہیں گی، جس کا مقصد سندھ اور پنجاب کی انتخابی فہرستوں میں موجود ممکنہ غلطیوں کو دور کرنا اور فہرستوں کی تیاری میں اعتراضات کو درج کرنا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب اور سندھ میں 20 ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔