ایم کیوایم کے رہنما قمرمنصور راہداری ریمانڈ پررینجرز کے حوالے
عید کی تعطیلات کےبعد قمر منصور کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا
مقامی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما قمر منصور کو راہداری ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرزاہلکاروں نے قمر منصور کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں رینجرز کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ قمر منصور کو عید الفطر کی چھٹیوں کی وجہ سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ملزم کو راہداری ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دےدیا جائے ۔ عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ قمر منصور کو چھٹیاں ختم ہونے کے فوری بعد عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ قمر منصور کو 17 جولائی کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے حراست میں لیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2yo1c9_qamar-mansoor_news