ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے امریکی وزیردفاع

اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرار ہے، ایشٹن کارٹر


ویب ڈیسک July 20, 2015
اس معاہدے میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے فوجی آپشن کا استعمال نہ کیا جا سکے،اایشٹن کارٹر:فوٹو فائل

امریکی وزیرِ دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا ہے کہ ایران سے جوہری معاہدے کے باوجود اسے ایٹم بم بنانے سے روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تل ابیب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا معاہدے سے خطے میں خطرے اور عدم استحکام کا اہم عنصر ختم ہو جاتا ہے۔ اس معاہدے میں کوئی ایسی بات نہیں جس کی وجہ سے فوجی آپشن کا استعمال نہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ انھیں ااس معاہدے پر اسرائیلی سوچ بدلنے کی امید نہیں ہے تاہم وہ اسرائیل کو اس بات کا یقین دلائیں گے کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کا امریکی عزم یوری طرح برقرارہے۔

واضح رہے کہ ایران اور6 عالمی قوتوں امریکہ، برطانیہ، فرانس، روس، جین اور جرمنی کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے مطابق ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرے گا جس کے عوض اس کے خلاف پابندیوں میں بھی کمی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں