افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 14 افغان فوجی ہلاک

صوبہ لوگر میں چوکی پرواضح طور پرقومی پرچم لہرانے کے باوجود 2 امریکی ہیلی کاپٹروں نے اسے نشانہ بنایا،افغان فوجی حکام


ویب ڈیسک July 20, 2015
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مبینہ غلط فہمیوں کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افغان فوجی اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں،فوٹو فائل

افغان صوبے لوگر میں امریکی فوج کے فضائی حملے کم از کم 14 افغان فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان فوجی حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ لوگر میں دو امریکی ہیلی کاپٹروں نے ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا، چوکی پر واضح طور پر افغان پرچم لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود امریکی ہیلی کاپٹروں نے فائرنگ کی اور راکٹ داغے۔ حملے کے نتیجے میں کم از کم 14 فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔دوسری جانب امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق سے گریز کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی مبینہ غلط فہمیوں کی وجہ سے اب تک سیکڑوں افغان فوجی اور عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔