لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

شہر کےنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے


ویب ڈیسک July 20, 2015
بارش کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل پوگئی ہے۔فوٹو:فائل

لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا .

عید کے تیسرے روز بھی لاہور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے تاہم نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل پوگئی ہے۔

بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آئی ہے اور عوام کی بڑی تعداد تفریحی مقامات کا رخ کررہی ہے تیز بارش نے ضلعی حکومت کے بارش کے حوالے سے ناقص انتظامات کا پول کھول دیا ہے دو روز قبل بھی شہر میں تیز بارش کے باعث مختلف واقعات و حادثات میں ایک بچی سمیت4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے جب کہ موسلادھادبارش کے بعد 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرجانے سے شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دوروزکے دوران پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ میں بیشترمقامات پرمزید مون سون کی بارشوں کا امکان ہے جبکہ راولپنڈی،ہزارہ، گوجرانوالہ اورلاہورڈویژن میں بعض مقامات پرموسلا دھاربارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں