سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پرآگئی

امریکی ڈالرکی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کیاجارہاہے،ماہرین


ویب ڈیسک July 20, 2015
امریکی ڈالرکی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کیاجارہاہے،ماہرین ۔فوٹو: فائل

سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے جب کہ ایشیائی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس تقریباً 12 ڈالرکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایشیائی کرنسی مارکیٹ میں مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کا اثر سونے کے بھاؤ پر بھی دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت گزشتہ 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی جس کا اثر مقامی منڈی میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی شرح سود میں اضافے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑی تعداد میں سونا فروخت کرنا ہے جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج سونے کے ابتدائی کاروبار میں اس کی قیمت میں 4 فیصد تک کی کمی دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ عام طور پر سرمایہ کار غیر یقینی معاشی صورتحال کے باعث سونا خریدتے ہیں لیکن اب اس امید کے بعد کہ شرح سود میں اضافہ ہوگا تو سرمایہ کاروں نے امریکی ڈالر کا رخ کرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |