سدرن کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ کی خودکش حملے میں شہید چوکیدارکے اہل خانہ سے تعزیت
طالب حسین نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سیکڑوں لوگوں کی جان بچائی اور ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی،سدرن کمانڈر
کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کوئٹہ میں خود کش حملہ ناکام بناکراپنی جان کی قربانی دینے والے چوکیدار کے گھر جاکراہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ نے عیدالفطر سے ایک روز قبل کوئٹہ میں خود کش حملہ ناکام بنانے والے نجی کمپنی کے چوکیدارطالب حسین کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے اظہارتعزیت کیا۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ طالب حسین شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سیکڑوں لوگوں کی جان بچائی جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل 'چاند رات' کو خود کش بمبار نے کوئٹہ میں بروری روڈ پر واقع سرداربہادر خان ویمن یونیورسٹی سے ہزارہ ٹاون میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ناکے پر کھڑے چوکیدار طالب حسین نے حملہ آور کو پکڑ لیا جس پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا تھا۔