سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ تمام ریکارڈ اپنے نام کرلے گی عامر خان

فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘کے ذریعے ’’پی کے ‘‘ کے ریکارڈ ٹوٹنے پرخوشی ہوگی، مسٹر پرفیکشنسٹ


ویب ڈیسک July 20, 2015
’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ میں فلم دیکھتے ہوئے عامر خان آبدیدہ ہوگئے تھے، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کے مسٹر پر فیکشنسٹ عامر خان نے کہا کہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے ذریعے فلم ''پی کے''کے ریکارڈ ٹوٹنے پر خوشی ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم''بجرنگی بھائی جان''نے فلم بینوں کے علاوہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کو بھی متاثر کیا ہے جب کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان تو فلم کی کہانی اور سلومیاں کی اداکاری کے گرویدہ ہوگئے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھاکہ فلم ''بجرنگی بھائی جان''کی باکس آفس پر کمائی کوئی معنی نہیں رکھتی کیوں کہ یہ بہت بہترین اور باکمال فلم ہے جوبالی ووڈ کے تمام ریکارڈ اپنے نام کرلے گی جب کہ اس فلم کے ذریعے میری فلم ''پی کے''کے ریکارڈ ٹوٹنے پر بے حد خوشی ہوگی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی اسپیشل اسکریننگ میں بھی فلم دیکھتے ہوئے عامر خان آبدیدہ ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں