معدنیات و کان کنی میں گزشتہ مالی سال 38 فیصد اضافہ

بلوچستان میں کوئلہ نکالنے کے لیے ایک نئی اسکیم بھی شروع کی گئی، یہ56.78 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے


APP July 21, 2015
بلوچستان میں کوئلہ نکالنے کے لیے ایک نئی اسکیم بھی شروع کی گئی، یہ56.78 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: معدنیات و کان کنی کے شعبے میں گزشتہ مالی سال کے دوران3.8فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ گزشتہ سال یہ اضافہ1.6 فیصد تھا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک میں معدنیات و کان کنی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے بہت سے اقدامات شروع کیے۔ گزشتہ سال کے دوران بدین اور جنوبی سندھ کے علاقوں میں کوئلے کے ذخائر دریافت کیے گئے، اس کے علاوہ پنجاب کے سالٹ رینج میں کوئلے کے ذخائر پر بھی توجہ دی گئی۔

بلوچستان میں کوئلہ نکالنے کے لیے ایک نئی اسکیم بھی شروع کی گئی، یہ56.78 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ حکومتی اقدامات سے خام تیل، جپسم، کوئلے اور چونے کے پتھر کی پیداوار میں14.3 ،8.11، 4.12 اور3.73 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سوپ اسٹون میں41.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں