یونان میں عورت قبر سے زندہ نکالے جانے پر چل بسی

ایک مقامی کلینک کے ڈاکٹر نے مردہ قرار دے کر دفن کروادیا تھا


نیوز ڈیسک July 21, 2015
خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور کینسر کی مریضہ تھی:فوٹو : فائل

یونان میں ایک خاتون دفن کیے جانے کے ایک گھنٹے بعد زندہ ہوکر مدد کے لیے پکارنے لگی لیکن جب قبر کھول کر اسے نکالا گیا تو تب تک وہ واقعی مرچکی تھی۔

قبرستان کا ایک ملازم دو ساتھیوں کے ساتھ قبروں کا معائنہ کررہا تھا کہ تازہ بنی قبر کے اندر سے آوازیں سن کر وہ ٹھٹھک گئے۔ جب مزید آوازیں آئیں تو انھوں نے فوراً قبر کھولنا شروع کردی اور 49 سالہ خاتون کو باہر نکال لیا۔ خاتون بے حس و حرکت تھی جس پر فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا لیکن اس نے معائنے کے بعد تصدیق کردی کہ اب وہ واقعی مرچکی تھی۔

خاتون دو بچوں کی ماں تھی اور کینسر کی مریضہ تھی، اسے ایک مقامی کلینک کے ڈاکٹر نے مردہ قرار دے کر دفن کروادیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں