ملکہ الزبتھ کی نازی سلیوٹ کرتے ہوئے تصویر کی اشاعت پرشاہی خاندان کا اظہارناراضی

اس وقت ملکہ الزبتھ انتہائی کم عمر تھیں اور انھیں نازی سلیوٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا،شاہی خاندان

یہ ایک مایوس کن امر ہے، ملکہ الزبتھ کی ذاتی زندگی کا یوں غلط استعمال کیا گیا ہے،شاہی خاندان: فوٹو : اے ایف پی / فائل

ISLAMABAD:
ایک برطانوی اخبار نے ملکہ الزبتھ دوم کی بچپن میں نازی سلیوٹ کرتے ہوئے تصویر شائع کر دی، شاہی خاندان نے تصویر کی اشاعت پر مایوسی اور سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے،


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کی1926کی وڈیو سے حاصل کی گئی ایک تصویر شائع کی ہے ۔جس میں ملکہ الزبتھ دوم اپنے خاندان کے ہمراہ موجود ہیں اور مشہور نازی سلیوٹ کر رہی ہیں، اس وقت ملکہ الزبتھ کی عمر تقریبا 7 برس تھی، اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں ملکہ الزبتھ کی والدہ بھی نازیوں کی طرح اپنے دائیں ہاتھ کو ایک مخصوص انداز میں ہوا میں لہراتے ہوئے نظر آرہی تھیں۔

شاہی خاندان کا اس تصویر کی اشاعت پرکہنا ہے کہ یہ ایک مایوس کن امر ہے، ملکہ الزبتھ کی ذاتی زندگی کا یوں غلط استعمال کیا گیا ہے جب یہ تصویر لی گئی تھی اس وقت ملکہ الزبتھ انتہائی کم عمر تھیں اور انھیں نازی سلیوٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا۔
Load Next Story